عمران خان اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگباز ہیں۔ طلال چوہدری
سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 13:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء) :پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلا ل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان دو بار فیصل آباد گئے اور لاشوں کا تحفہ دے کر آئے، فیصل آباد پر امن شہر ہے لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تپتی دھوپ میں عمران خان کی حفاظت کے لیے چار ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انہوںنے پی ٹی آئی کے آج فیصل آباد میں ہونے والے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ یں دو ہزار کرسیاں ہیں لوگ نہیں تو پولیس والے ہی بٹھا دیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم بتاتے ہیں کہ عمران خان آپ کی آمدنی کبھی دو، کبھی پانچ اور کبھی پچاس ہزار رہی ہے۔ عمران خان کی اس آمدنی میں پانچ مرلے کا گھر اور چھوڑی گاڑی تو کیا ایک رکشہ آتا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کبھی عمران خان کاغذ کہراتے ہیں کہ یہ ٹیکس اور یہ فلیٹ ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب اسمبلی میں میسنے اور جلسوں میں رنگباز ہیں۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آپ نے تو کالے دھن کو سفید کیا ہے۔آپ جہاز اور پانچ سو کینال کے گھر میں کیسے رہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی شمولیت سے شروع ہوا سفر راجہ ریاض کی شمولیت پر زوال پذیر ہو رہا ہے۔عمران خان ! آپ اور کتنے لوٹے جمع کریں گے؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.