ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن کی چھ رکنی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 مئی 2016 13:24

ایم کیو ایم کو متحدہ اپوزیشن کی چھ رکنی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2016ء) :اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کو متفقہ ٹی او آرز کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں اپوزیشن کی چھ رکنی کمیٹی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن میں معمولی غلط فہمی تھی جو اب دور ہو گئی ہے لہٰذا ایم کیو ایم بھی اپوزیشن کی چھ رکنی کمیٹی کا حصہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے لیے کمیٹی جلد از جلد بنانا چاہتے ہیں۔ خواہش ہے کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل تک ہو جائے۔اسپیکر کو سفارش کروں گا کہ کمیٹی پیر سے کام کا ٓغاز کرے۔خورشید شاہ نے بتایا ک آفتاب شیرپاﺅ کی جگہ ایم کیو ایم کے رکن کو کمیٹی میں رکھا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کمیٹی کے لیے بیرسٹر سیف کا نام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا مقصد ایک ہے اور ہم متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔