کراچی ‘فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ‘ایک زخمی

جمعہ 20 مئی 2016 13:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملیر سعودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسلام الدین نامی شخص کو جاں بحق جبکہ دوسرا کامران زخمی ہو گیا۔ مرنیوالے اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ دو سری جانب کھوکھرا پار کے علاقے میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

کھوکھرا پار تھانے کی حدود مدینہ کالونی یوسی پانچ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :