اسلام آباد ‘سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن‘2بارہ بور گنیں، ایک تیس بور پسٹل 2 میگزینیں تین موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

جمعہ 20 مئی 2016 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) اسلام آباد پولیس‘ رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن‘2بارہ بور گنیں، ایک تیس بور پسٹل 2 میگزینیں تین موٹر سائیکل اور ایمونیشن برآمد‘10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت کی نواحی آبادیوں میں سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن تھانہ کورال اور لوھی بھیر کے علاقوں ترلائی برما ٹاؤن اور جناح گارڈن میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانہ میں شفٹ کردیا گیا۔آپریشن کے دوران 2بارہ بور گنیں، ایک تیس بور پسٹل 2 میگزینیں تین موٹر سائیکل اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں اور دکانوں کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :