وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کو مکہ اور مدینہ میں وہ سہولتیں ملیں گی جو آج تک نہیں ملیں‘وزیر مذہبی امور

جمعہ 20 مئی 2016 13:00

وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کو مکہ ..

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کو مکہ اور مدینہ میں وہ سہولتیں ملیں گی جو آج تک نہیں ملیں مریدکے کے سینئر صحافیوں اللہ رکھا عامل ، رانا جعفر حسین ، الحاج ڈاکٹر محمد رفیق اور حاجی شیخ عمر حیات پر مشتمل وفد کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے پاکستانی حجاج کو بھارت بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ اور مدینہ میں اس مرتبہ وہ سہولتیں میسر ہونگی جو اس سے پہلے کبھی نہیں ملیں پاکستان کے حجاج پہلی مرتبہ اوپن بیلٹ کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے مکہ اور مدینہ کے قریب ترین عزیزیہ میں تمام حجاج ایک ہی جگہ ٹھہریں گے نئی ٹرانسپورٹ کی سہولت کیساتھ تین وقت کا کھانا بھی پہلی مرتبہ حکومت فراہم کریگی پہلے حجاج کرام تین لاکھ 25ہزار میں حج کرتے تھے اور اب دو لاکھ ستر ہزار روپے ہے کھانا اور ٹرانسپورٹ بھی مفت ہے پہلی مرتبہ پاکستانی کھانا اور وہ بھی گندم کی روٹی ملے گی انہوں نے بتایا دو لاکھ اسی ہزار افراد نے حج درخواس دی جن میں سے 59ہزار پانچ سو افراد کی منظوری ہوئی انہوں نے بتایا حکومت ساتھ فیصد اور پرائیویٹ سیکڑ چالیس فیصد کوٹہ کے ذریعے حجاج بھیجتا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاس پچاس فیصد کوٹہ رہ گیا انہوں نے بتایا پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کو ٹریکنگ سسٹم والا کلائی کڑا پہنایا جائے گا پاکستانی حاجی جہاں ہوگا کنٹرول روم کیساتھ منسلک ہوگا انہوں نے کہا ماہ رمضان کے بعد حجاج کرام کی ٹریننگ شروع ہوگی انہوں نے کہا سعودی حکومت بھی پاکستانی حجاج سے بہت پیار کرتی ہے جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے اور امیرو غریب پہلی مرتبہ حج کے موقع پر ایک ہی جگہ عزیزیہ میں ٹھہریں گے جس کے تمام تر انتظامات پاکستان کی حکومت مکمل کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :