اداکارہ ثروت گیلانی ہندی زبان سیکھیں گی
جمعہ 20 مئی 2016 12:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء)پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی اور بشریٰ انصاری بہت جلد عدنان صدیقی کی پروڈکشن میں بننے والے پہلے ڈرامے ”سیتا باگڑی“ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔یہ ڈرامہ ہندو اقلیتی قبیلے باگڑی پر بنایا جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا میں اس ڈرامے میں سیتا بنی ہوں، جو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم رہتی ہے اور اپنے علاقے کی غریب بچیوں کو تعلیم دیتی ہے لیکن اس ڈرامے کا پلاٹ صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ سیتا کی رومانوی کہانی پر بھی مبنی ہے۔
ثروت نے مزید بتایااس ڈرامے میں بشریٰ انصاری چوڑی بنانے والی فیکٹری کی مالک نندیتا داس بنی ہیں جو سیتا کے گھر میں آنے کے بعد ان کے کرائیدار رتن لال (جبران) سے شادی کرلیتی ہیں جسے سیتا بھی پسند کرتی ہے۔(جاری ہے)
ثروت کے مطابق اس ڈرامے سے لوگوں کو ایک اہم اور مضبوط پیغام دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھااس کہانی میں شائقین کے لیے کئی پیغامات موجود ہیں، اقبال حسین کی ہدایات اور ان ہی کے قلم سے لکھے اس ڈرامے کی کہانی باقی ڈراموں سے کافی مختلف ہوگی، یہ عدنان صدیقی کی پہلی پروڈکشن ہے اور ہم سب اس کے ٹی وی ون پر نشر ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
اس ڈرامے کی ریلیز ستمبر میں متوقع ہے اور کاسٹ فی الحال اس کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ثروت کا مزید کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے لیے ایک ہندو لڑکی سوریتا ہمیں ہندی سکھا رہی ہے اور ثقافتی لباس کے حوالے سے بھی آگاہ کر رہی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.