ایشوریا رائے اور ابھیشک کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے

جمعہ 20 مئی 2016 12:53

ایشوریا رائے اور ابھیشک کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جو بچن فیملی کا حصہ بن گئی تھی اور لگ رہا تھا کہ یہ جوڑا مثالی بنے گا لیکن وقت کچھ اور ہی دکھا رہا ہے کیوں کہ بڑھنے لگے ہیں ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن میں فاصلے اور ان کے اختلافات اب کھل کر سامنے آنے لگے ہیں اسی لیے ایک فلم کے پریمیر میں جب ابھیشک کے ایشوریا کے لاکھ بلانے پر بھی اس کے ساتھ فوٹو بنانے سے انکار کردیا تو ساری کہانی کھل کر سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

ہوا کچھ یوں کہ پریمیر کے موقع پر بچن خاندان کا گروپ فوٹو سیشن ہورہا تھا ایسے میں جب فرمائش آئی ایش اور ینگ بچن کی الگ تصویر اتروانے کی تو یہ منظر سب کی توقع کے خلاف تھا کیوں کہ ابھیشک ایش کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہی نہ ہورہے تھے جبکہ ایشوریا رائے کے لاکھ بلانے پر بھی ابھیشک فوٹوسیشن کے لیے نہ آئے جس پر ایشوریا خون کے انسو پی کر رہ گئی۔ کچھ دیر بعد فوٹو گرافرز کسی طرح ینگ بچن کو کھینچ کر لے آئیلیکن فوکس رہیں ایشوریا رائے ہی ۔ تبھی ابھیشک کو آیا غصہ اور وہ ایش بے بی کو چھوڑ کر چلتے بنے ۔لگتا یہی ہے کہ دونوں کے اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پیشہ ورانہ رقابت میاں بیوں کے رشتے پر پڑے لگی ہے حاوی ۔