کانگریس کی جانب سے اداکار رشی کپور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج کے بعد لیجنڈری اداکار کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا رشی کپور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گاندھی خاندان اور کانگریس پر برس پڑے تھے

جمعہ 20 مئی 2016 12:45

کانگریس کی جانب سے اداکار رشی کپور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کے گاندھی خاندان اور کانگریس کے خلاف بیان پر کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد لیجنڈری اداکار کے گھر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرتے ہیں جس کے باعث کئی بار تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں اور اب گزشتہ روز بھی گاندھی خاندان اور کانگریس کے خلاف لب کشائی نے انہیں ایک نئی مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کے بیان کے خلاف ان کے گھر کرشنا راج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے اداکار سے اپنے بیان پر 24 گھنٹے میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جب کہ مظاہرین کی دھمکیوں کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اداکار کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گاندھی خاندان اور کانگریس پر برس پڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :