بالی وڈ کی نئی فلم ”راک آن 2“ 11 نومبر کو ریلیز ہوگی

جمعہ 20 مئی 2016 12:38

بالی وڈ کی نئی فلم ”راک آن 2“ 11 نومبر کو ریلیز ہوگی

ممبئی ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”راک آن 2“ 11 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔فرحان اختر کی پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایات شجاعت سوداگر نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ابھشک کپور نے لکھی ہے ۔ فلم کے اہم کرداروں میں فرحان اختر،ارجن رام پال،پورب کوہلی، پراچی داسی اور شاہ شانک شامل ہیں۔فلم کی موسیقی شنکر نے ترتیب دی ہے۔ بالی وڈ کی نئی فلم نومبر کو بھارتی سینماؤں کی زینت بنے گی۔