پشاور : سفید سنگ روڈ پرخودکش جیکٹ پھٹنے سے 3 خود کش بمبار ہلاک
جمعہ 20 مئی 2016 11:45
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ خیبر ایجنسی سے شہر کی حدود میں داخل ہونے والے 3 خودکش جیکٹوں سے لیس مسلح حملہ آور بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ ایک جیکٹ ناکارہ بنادی گئی۔ پشاور پولیس کی کامیاب کارروائی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ پولیس کا کہنا ہے موٹر سائیکل پر سوار تین خودکش بمبار خیبر ایجنسی سے شگئی کے راستے پشاور میں داخل ہوئے۔
دہشتگرد کافور ڈھیری کے قریب پہنچے اسی دوران ایک خودکش حملہ آور کی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے تینوں دہشتگردوں کے پرخچے اڑ گئے۔ ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے دو شکل اور حلیے سے غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ایک مقامی لگتا ہے۔(جاری ہے)
ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے تینوں افراد خودکش جیکٹس ، خود کار اسلحے اور دستی بموں سے لیس تھے اور وہ دہشتگرد کس مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ابھی اس کا تعین کیا جانا باقی ہے۔
جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر ورسک روڈ واقع ہے جہاں درجنوں تعلیمی ادارے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کے اعضاء کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار، خودکش حملہ آور کو پشاور میں ہدف کی طرف لے جارہے تھے کہ اس دوران خودکش جیکٹ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں تینوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.