لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی
میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 11:23
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو نادرا کی جانب سے غیر ملکی قرار دینے پر ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار چونیاں کے رہائشی محمد سلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ نادرا نے پاکستانی شہری محمد سلیم کو غیر ملکی قرار دیکر شناختی کارڈ بلاک کردیا حالانکہ محمد سلیم نے اپنے والدین اور بھائیوں کے شناختی کارڈ بھی نادرا حکام کو دکھائے لیکن نادرا حکام اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور سلیم کو غیر ملکی شہری قرار دیدیا۔
فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ نادرا غیر ملکیوں کو تو پکڑ نہیں رہا اور اپنے شہریوں کو شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا۔ عدالت نے نادرا حکم سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.