انڈر ورلڈ ڈان پر بننے والی فلم میں شردھا کپورکو کاسٹ کرنے کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اپورو لاکھیا

جمعہ 20 مئی 2016 11:22

انڈر ورلڈ ڈان پر بننے والی فلم میں شردھا کپورکو کاسٹ کرنے کے بارے میں ..

ممبئی۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) بالی وڈ کے فلمساز اپورو لاکھیا نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان پر بننے والی فلم میں شردھا کپورکو کاسٹ کرنے کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلم کے مرکزی رول کے لئے پہلے سوناکشی سنہا کو لینے کی بات کہی تھی تاہم اب کہا جارہا ہے کہ شردھا کپور کواس رول کے کیا جائے گا۔جب فلمساز سے پوچھا گیا کہ کیا سوناکشی کی جگہ شردھا کپور مرکزی رول کرنے والی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی اتنا ہی جانتے ہیں جتنا کہ باقی سب۔انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی کوئی آئیڈیا نہیں ہے کہ کیا طے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اس بارے میں طے ہوا تو وہ اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :