کراچی الیکٹرک ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

5گھنٹوں کے بعد شہر میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2016 08:43

کراچی الیکٹرک ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مئی۔2016ء) کراچی الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کوئنس روڈ گرڈ پر خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی الیکڑک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

گرمی کی شدت اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کے تعطل سے ریڈ زون میں گورنر ہاو¿س اور وزیر اعلیٰ ہاوس بھی متاثر ہوا۔ بجلی کی فراہمی کیلئے مرمتی کام شروع کردیا گیا ضلع جنوبی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

شہر میں 5گھنٹے سے جاری بریک ڈاﺅن کے بعد اب بجلی مکمل بحال ہوگئی ہے۔

ان میں گارڈن، شو مارکیٹ، رنچھوڑ لائن، لیاری، عثمان آباد، حسن لشکری ولیج، ایمپریس مارکیٹ، سلطان آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، گورنر ہاﺅس، وزیر اعلیٰ ہاﺅس اور سول اسپتال سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔ ڈیفنس، کلفٹن اور لیاری کے کئی علاقوں میں بھی بجلی غائب رہی۔ گارڈن، پی ای سی ایچ سوسائٹی، رنچھوڑ لائن اورجیکب لائن بھی بجلی سے محروم رہے۔

بجلی بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طویل بندش کے خلاف رات گئے بوٹ بیسن میں علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ شہرمیں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں رات 12 بجے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔جوں جوں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے کے الیکٹرک کے کمزورنظام اورکارکردگی کی قلعی کھلتی جارہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک فخر احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ نہیں ہوئی۔ کوئینز روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں 5گھنٹے سے جاری بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے بعد اب بجلی مکمل بحال ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :