پشاور دھماکہ، ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے، دھماکے کی جگہ سے 9 دستی بم، ایک خودکش جیکٹ، کلاشنکوف برآمد

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 20 مئی 2016 08:32

پشاور دھماکہ، ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے، دھماکے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2016ء) پشاور میں ریگی سفید سنگ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے۔

(جاری ہے)

تینوں خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شہر میں داخل ہو رہے تھے۔ دھماکہ 2 خودکش جیکٹیں پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 دستی بم، ایک خودکش جیکٹ اور کلاشنکوف بھی برآمد کی ہے۔