ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے

جمعرات 19 مئی 2016 22:55

گوجرانوالہ۔19مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) دو ٹریفک حادثات میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ‘ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کاجواں سال عاصم سلیم موٹرسائیکل پر حافظ آباد جارہاتھا کہ لدھیوالاوڑائچ کے نزدیک مخالف سمت سے آنیوالے تیزرفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر اسے کچل دیا اوروہ موقع پرہی دم توڑ گیا،دوسرے حادثہ میں حافظ آباد سے آنیوالا لوڈرڈالہ تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سٹرک کنارے واقع دکان میں گھس گیا جس کے نتیجہ میں دکان میں موجود چارافراد آصف ‘عرفان ‘عنایت اللہ اور شہزاد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :