لاہوراےئرپورٹ پر جہاز کے دروازے 45منٹ تاخیر سے کھلنے پر مسافر بے حال

جمعرات 19 مئی 2016 22:46

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل اےئرپورٹ پر جہاز کے دروازے 45منٹ تاخیر سے کھلنے پر مسافر بے حال ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 306لاہور پہنچی تو بے نمبر 7بند ہونے سے طیارے کو بے نمبر 4پر پارک کیا گیا جس کی وجہ سے جہاز کے دروازے 45منٹ تک بند رکھے گئے۔ دروازے تاخیر سے کھلنے پر مسافر بے حال ہو گئے جبکہ جہاز میں موجود مسافروں کی طبیعت بھی خراب ہو گئی ۔