وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس رہا ‘ اپوزیشن نے واک آوٹ کر کے وزیراعظم کیلئے سہولت کار کا کام کیاہے ‘ کرپشن بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جارہا ہے( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملے ہوئے ہیں

سر براہ عوامی تحر یک طاہر القادری کا انٹرویو

جمعرات 19 مئی 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے دن میچ فکس رہا ‘ اپوزیشن نے واک آوٹ کر کے وزیراعظم کیلئے سہولت کار کا کام کیاہے ‘ کرپشن بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملے ہوئے ہیں عمران خان بھی مانیں گے کہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے پاناما لیکس کے معاملے کو پیچیدہ بنادیاہے‘ وزیراعظم کو سات سوالوں کے جوابات دینا چاہئے تھے۔انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کے خاندان کو مل کر ایک بیان تیار کرنا چاہئے ان کے آپس کے بیانات ایک دوسرے سے متضاد ہیں‘اس وقت ملک میں حکمرانوں کے جو حالات نظر آرہے ہیں وہ حالت نزاع سے پہلے کے حالات جیسے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کے والد میاں شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیانتداری سے کاروبار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لندن کا مے فیئر فلیٹ کرپشن کے سمندر کا ایک قطرہ ہے۔