ملتان،انسداد دہشت گردی محکمہ کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد مقابلے کے بعد ہلاک

جمعرات 19 مئی 2016 22:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے حساس ادارے نے دریائے چناب کے کنارینواب پور تھانہ ا لپہ کے علاقہ میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا ۔ہلاک ہونے والوں میں طیب عرف حافظ عبدالمتین ، منیب عرب عبدالرحمن ، طیب، ذیشان ،نواز، ابو جہانہ کمانڈو طیب عرف عبدالمتین راولپنڈیبم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا ۔

مقابلے کے دوران یاسر پنجابی ،منیر جاوید سمیت کالعدم تنظیم اور القاعدہ کے متحرک 6 دہشتگرد فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے کمانڈوز نے دریائے چناب نواب پور اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ صبح تک آپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیاجبکہ ملتان پولیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی مقابلے کیردوران خودکش جیکٹس ، دستی بم ،رائفلیں اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

واضع رہے کہ مذکورہ کاروائی تھانہ الپہ کے علاقہ نواب پور میں القاعدہ کاکنوں کی مبینہ نقل حرکت کے بعد کی گئی ۔دریں اثناء بہاالدین زکیا یونیورسٹی سمیت حساس قراردیے جانے والیتعلیمق اداروں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال و میڈیکل کالج کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :