جیلوں میں’’پڑھائی لکھائی‘‘مفت تعلیمی سہولیات کیلئے محکمہ تعلیم سے تجاویز طلب

ملک بھر کی 90 سے زائد جیلوں میں قیدیوں کوکیلئے ٹیچر اور کتابوں کیلئے علیحدہ فنڈ قائم کیا جائے گا

جمعرات 19 مئی 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) جیلوں میں’’پڑھائی لکھائی‘‘مفت تعلیمی سہولیات کیلئے محکمہ تعلیم سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر کی 90 سے زائد جیلوں میں قیدیوں کوکیلئے ٹیچر اور کتابوں کیلئے علیحدہ فنڈ قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب سمیت ملک بھر کی جیلوں میں مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ تعلیم کے کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق ایک معروف جامعہ بھی ٹیچنگ سہولیات مفت فراہم کرے گی۔

حکومت نے ملک بھر کی 90 سے زائد جیلوں میں قیدیوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیچر اور کتابیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے بجٹ کے علاوہ اعلیحدہ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیلوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ مختلف ہنرز کی تعلیم بھی فراہم کی جائیگی جس کا مقصد قیدیوں کا کارآمد شہری بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :