نوشہرہ،حواء کی بیٹی کے خودکشی کے ڈرامہ کاڈراپ سین

مقتولہ نذاکت بی بی کوغیرت کے نام پرگھرکے اندرشدیدتشددکے بعدپھانسی دیکرموت کے گھات اتاردیا،والدنے خودکشی کاڈرامہ رچایا،پوسٹ مارٹم رپورٹ نے حقیقت بے نقاب کردی،پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کے والد اور بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیسکیملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

جمعرات 19 مئی 2016 22:34

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء ) نوشہرہ کے علاقے علی محمد مشک میں حواء کی بیٹی مسماۃ نذاکت بی بی کی خودکشی کے ڈرامہ کا ڈراپ سین۔مقتولہ مسماۃ نذاکت بی بی کو غیرت کے نام پر گھر کے اندر شدید تشدد کے بعپھانسی دیکر موت کے گھات اتارا گیاوالد نے ڈرامہ رچایا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ نے حقیقت بے نقاب کردی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مسماۃ نذاکت بی بی کے والد نے ڈرامہ رچایا کہ اس کی بیٹی نے گندم کی کیڑا مارزہریلی گولیاں گھاکر خودکشی۔

ہمارے نمائندے کی خبرپر پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے سول جج نوشہرہ اصغرعلی کو سات مئی کو میڈئکل بورڈ سمیت قبرکشائی کرکے مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کیا گیاتھا۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک کامران خان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقتولہ مسماۃ نذاکت بی بی کے قتل کا مقدمہ باقاعدہ درج کرکے اس کے والد اور بھائی کو نامزد ملزمان قراردئے دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک خادمین کے مطابق مقتولہ طلاق یافتہ اور چھ بچوں کی ماں تھی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کے والد اور بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے علی محمد مشک میں تیس سالہ خوبرو طلاق یافتہ دوشیزہ مسماۃ نذاکت بی بی دختر آیان گل کو پر اسرار طورپر گھر کے اندر موت کے گھات اتاردیاگیاہے۔

پولیس چوکی مرہٹی کے انچارج سب انسپکٹر زردادخان اور گاوں کے لوگوں کے مطابق مقتولہ نذاکت بی بی کے والد اور گھر والوں کے مطابق اس نے رات گئے گندم کی کیڑا مارزہریلی گولیاں گھاکر خودکشی کرلی ہے۔ہمارے نمائندے سیدندیم مشوانی کی خبرپر پولیس کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے سول جج نوشہرہ اصغرعلی کو سات مئی کو میڈئکل بورڈ سمیت قبرکشائی کرکے مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کیا گیاتھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو شدید جسمانی تشدد کرنے کے بعد ہاتھ پاوں باندھ کر بھانسی دی گئی جس سے موت واقع ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں پولیس نے اپنی مدعیت میں مقتولہ کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں PPC 302 کا باقاعدہ اندراج کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :