بھارتی وزیراعظم پاکستان میں سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے، پاناما لیکس پاکستان کا اندرنی معاملہ ہے ، بھارت میں کارروائی کی جارہی ہے ،نیوٹرل جگہ پر کرکٹ میچ کھیلنے کا بھارتی کرکٹ کونسل کو طے کرنا ہے ،صرف کرکٹ کا کھیل نہیں روکا جارہا ،سیکیورٹی کا معاملہ ہے‘پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہوئے تمام مسائل پر بات چیت ہو گی ، بات چیت کب ہو گی یہ نہیں بتا سکتے

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 مئی 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں رواں سال ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے ‘ پاناما لیکس پاکستان کا اندرنی معاملہ ہے تاہم بھارت میں کارروائی کی جارہی ہے ،نیوٹرل جگہ پر کرکٹ میچ کھیلنے کا بھارتی کرکٹ کونسل کو طے کرنا ہے ،صرف کرکٹ کا کھیل نہیں روکا جارہا ،سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گوتم بمباوالے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جب بھی مذاکرات ہوں گے تو اس میں تمام مسائل پر بات چیت ہو گی ،دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کب ہو گی وہ یہ نہیں بتا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس سے پہلے دونوں ملکوں کو کسی سطح پر بات کرنی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پاکستان کا اندرنی معاملہ ہے تاہم بھارت میں کارروائی کی جارہی ہے ،نیوٹرل جگہ پر کرکٹ میچ کھیلنے کا بھارتی کرکٹ کونسل کو طے کرنا ہے ،صرف کرکٹ کا کھیل نہیں روکا جارہا ،سیکیورٹی کا معاملہ ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ بھارت کے دفاع کیلئے ہے ۔ان کا کہناتھا کہ روں سال ممکنہ طور پر نومبر میں سار ک سربراہان کانفرنس ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم پاکستان شرکت کیلئے آئیں گے ۔