چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی

یہ ہرگز مناسب نہیں ہے،ایسا کوئی بھی بل لانا درست نہیں ہوگا، رضاربانی

جمعرات 19 مئی 2016 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ہرگز مناسب نہیں ہے،ایسا کوئی بھی بل لانا درست نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسینیٹ اجلاس میں حکومتی رکن غوث بخش نیازی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کابل لایاگیاہے لہذا اب ہمیں بھی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا بل لانا چاہئے،میں سینیٹرز کمیونٹی کی بہتری کی بات کررہاہوں جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :