سندھ ہائی کورٹ ،آصف زرداری کے بہنوئی منور تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار

سماعت 10 اگست تک ملتوی

جمعرات 19 مئی 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی منور تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی، سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں منور تالپور نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کی جانب سے ان کے خلاف غیر قانونی تحقیقات کو ختم کرایا جائے جس پر نیب کا کہنا تھا کہ منور تالپور نے زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کیا اور ناجائز اثاثے بنائے جس کی تحقیقات کے لیے نیب کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے، منور تالپور نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآبادسے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے ،عدالت نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد کا منور تالپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی