ایمرجنسی حالات میں خطرات سے بچاوٴ کے بنیادی اقدامات پر عمل کرکے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے ،سیف الله خان

جمعرات 19 مئی 2016 21:49

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)ڈسٹرکٹ آفیسرہلال احمرپاکستان سیف الله خان نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالات میں خطرات سے بچاوٴ کے بنیادی اقدامات پر عمل کرکے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ وہ ایمرجنسی میں کام کرنے کی ٹریننگ حاصل کرے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول میں اساتذہ اور طلباء کو اگاہی ٹریننگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا گیا تقریب میں پنجاب پروینس آفیسر چوہدری اقبال،ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان ولید خان اورڈسٹرکٹ سکاوٴٹنگ انچارج امجد نیاز نے بھی لیکچر دیااگاہی لیکچر میں ای آر ٹی ،ڈی ڈی ٹی سیکورٹی کے بارے بتایا گیا سیف الله خان نے کہا کہ نقصانات سے بچنے کے لیے اپنے گھر میں ہمیشہ فسٹ ایڈ باکس رکھیں جس میں فسٹ ایڈ تمام تر سامان موجود ہو۔

(جاری ہے)

سکول میں ایمرجنسی میں ہنگامی انخلاء کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں ایمرجنسی یا سانحے کی صورت میں طلباء کو پہلے بتائے ہوئے اسمبلی ایریامیں اکھٹا ہونے کی مشق کروائیں تاکہ گنتی کی جاسکے فائرنگ یا دھماکے کے خدشے کی صورت میں فوراًزمین پر لیٹ اور ایسے مقام پر اس وقت تک اکھٹے نہ ہوں جب تک حالات معمول پر نہ آجائیں اس دوران محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی کوشش کریں تمام سٹاف اور طلباء کو ہنگامی انخلاء کے راستوں کا علم ہو اور طلباء پر واضع کیا جائے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت میں موقع پر موجود اساتذہ کی ہدایت پر عمل کریں ہنگامی انخلاء کی صورت میں سیفٹی آفیسر خاص طور خیال رکھے کہ بھگڈر نہ ہو کیونکہ اس سے مزید قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں زلزے کی صورت میں ہوش و حواس کو قابومیں رکھتے ہوئے جلدازجلداحتیاط سے کھلی جگہ پر چلے جائیں سکول یا گھر کی عمارت سے باہر آنے کے بعد منہدم ہونے والی اشیا ء مثلاًدیوار،درخت ،کھمبے وغیرہ سے دور رہیں اور پل کے اوپر یا نیچے پناہ لینے سے گریزکریں