بورے والا‘سیٹلائٹ ٹاؤن کے 2 گھروں میں دن دہاڑے بیک وقت مسلح ڈکیتی کی 2 وارداتیں

مسلح کار سوار 5ڈاکو اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات نقدی اور2عدد لائسنسی اسلحہ لوٹ کر فرار

جمعرات 19 مئی 2016 21:47

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) بورے والا شہر کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے دو گھروں میں دن دہاڑے بیک وقت مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں پانچ مسلح کار سوار ڈاکو اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات نقدی اور2عدد لائسنسی اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے واقعات کے مطابق پونے دو بجے دوپہر ایک سفید رنگ کی کار میں سوار ہوکر پانچ مسلح ڈاکو سیٹلائٹ ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار کونسلر بلدیہ علی سفیا ن سلدیرا اور علی مردان سلدیرا کے گھر کی بیل بجا کر ایک شاپر میں چاول دینے کے بہانے داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر گھر میں موجود علی مردان سلدیرا اور ان کے ملازم کو قابو کر کے گھر کی تلاشی کے دوران4تولہ طلائی زیورات ایک12بور رپیٹر اور ایک44بور لائسنسی رایفل لوٹ لی انہی ڈاکوؤں کے تین ساتھی علی مردان کے ساتھ والے گھر میں محکمہ پولیس کے (ریٹائرڈ) سپرنٹنڈنٹ رانا محمد فاروق کے گھر میں ایک شاپر میں آم لے کر بچوں سے مہمان بن کر دروازہ کھلوالیا اور جاتے ہی رانا محمد فاروق کو قابوکرکے اس سے35ہزارروپے نقدی چھیننے کے بعد تمام بچوں اور خواتین خانہ کو ایک کمرہ میں بند کر کے گھر کی الماریوں اور درازوں کی تلاشی کے بعد وہاں مصنوعی زیورات پھینک کر کار میں فرار ہوگئے ملزمان گھر کے دروازے پر کھڑی علی مردان سلدیرا کی کار کی چابی بھی نکال کر لے گئے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشیوں محمد شفیق ،محمد عمران،عبدالستار،علی محمد اور دیگر نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس سے قبل بھی دن دہاڑے سفید رنگ کی کار پر متعدد ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن کا سراغ لگانے میں پولیس نا کام نظر آرہی ہے انہوں نے آئی جی پنجاب اور آرپی او ملتان سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :