وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پاکستان ریلویز میں 950نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی
اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز ، سب انجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی‘ ریلوے ذرائع
جمعرات 19 مئی 2016 21:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں پاکستان ریلویز میں 950نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی ، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز ، سب انجینئرز سمیت دیگر شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے 3ہزار سے زائد بھرتیوں کی سفارش کرتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی تھی تاہم حکومت نے آئندہ مالی سال میں 950بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ریلوے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز اور سب انجینئرز کی کمی ہے اور نئی بھرتیاں ان شعبوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کی جائیں گی ۔ ذرائع محکمہ ریلوے کے مطابق 950ملازمین کو پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا اور بعد میں ریگولر کر دیا جائے گا ۔ ریلوے حکام کی جانب سے بھرتیوں کے سلسلہ میں تمام ڈویژنل دفاتر میں ضروری اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.