عہدے بچانے کیلئے میرا میڈیاٹرائل کیا گیا ، شاہد آفریدی

جمعرات 19 مئی 2016 21:20

عہدے بچانے کیلئے میرا میڈیاٹرائل کیا گیا ، شاہد آفریدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سینئرز کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ناکام مہمات کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں اپنی اور ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر قوم سے معافی مانگی تھی۔

پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے سابق کپتان کو دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے گئے بوٹ کیمپ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔شاہد آفریدی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ بول کر مجھ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں ٗانہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے عہدے بچانے کی کوشش کی اور میرا میڈیا ٹرائل کیا ہم برا کھیلے اور ہار گئے تاہم ایک شخص کو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں، یہ ایک مجموعی ناکامی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کاؤنٹی میں بہترین کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا اور اپنے ملک کے لیے کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :