انضمام الحق کل کاکول پہنچیں گے ، کرکٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کار کر دگی کا جائزہ لینگے

جمعرات 19 مئی 2016 21:20

انضمام الحق کل کاکول پہنچیں گے ، کرکٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کار کر دگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور رکن وسیم حیدر کل کاکول پہنچیں گے جہاں وہ کرکٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے ٗکرکٹرز کی فٹنس کے معیارکو بہتربنانے کیلئے انہیں فوجی طرز کی ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔کیمپ کو تقریبا ایک ہفتہ ہو گیا اور جائزہ لینے کیلئے چیف سلیکٹر کل کاکول پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :