ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے شہر میں ہر قسم کے پلاٹوں کی لیز اور الاٹمنٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کردی

جمعرات 19 مئی 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے شہر میں ہر قسم کے پلاٹوں کی لیز اور الاٹمنٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ہر قسم کے پلاٹوں کی موٹیشن، ٹرانسفر اور ری لوکیشن پر بھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس حکم کا اطلاق کے ایم سی، کے ڈی اے، لائنزایریا پروجیکٹ، اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ اور سرجانی پروجیکٹ پر بھی ہوگا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کے پلاٹوں کی لیز جاری نہ کی جائے اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،موٹیشن، ٹرانسفر اور ری لوکیشن پر عائد پابندی پر عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :