کلاس فیلو کو بیہودہ ایس ایم ایس کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کی ایک سمیسٹر سے برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 19 مئی 2016 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کلاس فیلو کو بیہودہ ایس ایم ایس کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم کی ایک سمیسٹر سے برطرفی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے طالبعلم زرق تنویر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے طالبہ آرزو ارشد کو بیہودہ ایس ایم ایس کیا تھا، طالبہ کی شکایت پر ڈسپلنری کمیٹی نے ایک سمیسٹر کیلئے یونیورسٹی سے نکال دیا، طالبہ اور اس کے والدین نے مجھے معاف کر دیا ہے تاہم یونیورسٹی معاف نہیں کر رہی۔

سمیسٹر سے برطرفی سے اس کا تعلیمی سال ضائع ہوجائیگا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امتحان دینے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :