فیروز پور روڈ کی تعمیر کے دوران کرپشن میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب

جمعرات 19 مئی 2016 21:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیروز پور روڈ کی تعمیر کے دوران کرپشن میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کے تفتیشی افسر کو 6 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم ظہور احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے پاس کاہنہ تا ہلوکی روڈ میں کرپشن کا ریفرنس زیر التواء ہے، نیب کی تفتیش میں ملزم کے کردار بارے کچھ نہیں لکھا گیا، نیب نے بلاجواز گرفتار کر رکھا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست ضمانت پر نیب کے تفتیشی افسر کو 6جون کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :