ملک بھرمیں اس سال گرمی پچھلے سال مئی کے مہینے کی نسبت6سے 7ڈگری زیادہ ہے۔لیسکو چیف قیصرزمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2016 21:04

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی۔2016ء) :لاہورچیف ایگزیکٹولاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)قیصرزمان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں اس سال گرمی پچھلے سال مئی کے مہینے کی نسبت6سے 7ڈگری زیادہ ہے اوراسی نسبت سے بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوالیکن اس اضافے کے باوجودلیسکوکی بہترلوڈمینجمنٹ کے باعث لیسکوکے تمام شہری علاقوں کے گھریلو/کمرشل فیڈروں پر6گھنٹے اوردیہاتی علاقوں کے رہائشی/کمرشل اورٹیوب ویل فیڈروں پر8گھنٹے کانومبر2014سے جاری کردہ شیڈول برقرارکھاگیاہے۔

اسی طرح لیسکوریجن میں موجودانڈسٹریل ڈومینیٹڈاورتمام صنعتی فیڈرزلوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہیں۔لیسکوچیف نے کہاکہ بجلی صارفین کے لیے چوبیس گھنٹے ٹیکنیکل سٹاف کو الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاررہنے کا حکم دیاگیاہے اورلائن سٹاف تین شفٹوں یعنی پہلی شفٹ صبح6سے دوپہر2بجے تک،دوسری شفٹ دوپہر2سے رات10بجے تک اورتیسری شفٹ رات10سے صبح6بجے تک ہرسب ڈویژن کے کمپلینٹ سیل میں اپنی ڈیوٹی پر ہمہ وقت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ بجلی صارفین بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے تعطل کی صورت میں اپنے بجلی کے بلوں پردرج نمبروں پرفوری رابطہ کریں یالیسکوکمپلینٹ سیل0347-0010553اور0347-0010888کے نمبروں پراپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔لیسکوچیف قیصرزمان نے لیسکوصارفین کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ شدیدگرمی کی اس لہرمیں بجلی صارفین بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریزکریں خصوصاًشام 7بجے سے رات11بجے تک بجلی کا استعمال کم سے کم کریں،عام بلب کی جگہ انرجی سیوراستعمال کریں،ائیرکنڈیشنر کم سے کم استعمال کریں اورتھرموسٹیٹ26ڈگری پررکھیں۔

متعلقہ عنوان :