پشاور کے فرنٹئیر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر حیات آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ

557 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک سے وفاداری کا حلف لیا

جمعرات 19 مئی 2016 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پشاور کے فرنٹئیر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر حیات آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی،557 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک سے وفاداری کا حلف لیا ۔حیات آباد پشاور میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر میں کامیاب تربیت کے بعد 557 جوانوں نے ملک سے وفاداری کا حلف لیا۔ایف سی نو تربیت یافتہ شیر دلیروں کو صوبے اور مختلف قبائیلی علاقوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان کاکہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔پاسنگ آوٹ پریڈمیں ایف سی کے جوانوں نے پی ٹی کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے شائقین کی بھرپور داد وصول کی۔تربیت پانے والے جوانوں کے حوصلے بلند اور ارادے چٹانوں کی طرح پختہ تھے۔کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے ایف سی ہیڈکوارٹر کے لیئے دولاکھ روپے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جلد سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :