کوہاٹ بلی ٹنگ میں زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا

جمعرات 19 مئی 2016 20:35

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) کوہاٹ بلی ٹنگ میں زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔کوہاٹ کے نواحی علاقہ بلی ٹنگ کے موضع کوہاٹی ڈھوک میں مبینہ ملزمان نصیر خان اور اسکے بیٹے مدثر نے راستہ روک کر مخالف فریق کے ٹرک ڈرائیور محمد علی ولد میاں دین ساکن گنڈیالی بالا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں پولیس تھانہ بلی ٹنگ نے مقتول کے بھائی محمد اقبال کی مدعیت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مقامی پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر نذیر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دونوں ملزمان نصیر خان اور اس کے بیٹے مدثر کو حراست میں لیکر آلہ قتل ریپیٹر برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :