ملتان،ہلاک ہونے والے 8 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

جمعرات 19 مئی 2016 20:28

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 8دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب یونیورسٹی پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا جبکہ 7فرارہوگئے تھے۔دہشت گردوں کی لاشیں نشترہسپتال منتقل کردی گئی تھیں ۔ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں حافظ شہزاد اکرم،حافظ عثمان مقصود،زبیر محمد،محمد ایوب،ذیشان اختر،منیب رزاق،حافظ محمدطیب اور فرحان علی شامل ہیں۔ذیشان اختر اور منیب زراق کا تعلق تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا سے ہے۔

متعلقہ عنوان :