پولیس کی کارروائی ،67جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعرات 19 مئی 2016 20:23

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 67جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم جیمس مسیح سے 02لیٹر شراب دیسی ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم نعیم اور اسد سے 120گرام چرس ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم حیدر علی سے 05لیٹر دیسی شراب ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم خالد امین سے 04بوتل ووڈکا ،پولیس تھانہ مخدو م رشید نے ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب ، ملزم طارق شاہ سے 10لیٹر شراب اور ملزم منصب علی سے 200گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم ذوالفقار سے 05لیٹر شراب،پولیس تھانہ صدر نے ملزم عارف حسین سے پسٹل 30بور، ملزم محمد عباس سے پسٹل 30بور، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اشفاق سے پسٹل 30بور، ملزم یونس سے 12بور کاربین ،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم منور احمد سے ریوالور 32بور، رائفل 7MM،ملزم طارق عزیز سے پسٹل 30بور ملزم حماد شاہ سے پسٹل 30بور ،ملزم امجدمحمود سے پسٹل 30بوراور ملزم آصف سے پسٹل30بور جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم نواز سے پسٹل ،ملزم خالد سے پسٹل اور ملزم حفیظ سے پسٹل برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مخدوم رشید نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔اس دوران پولیس نے ملزمان عرفان،نذر،رمضان ، سجاد، عتیق اور امین کوجواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا۔پولیس نے سامان اورد اؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی ۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے41اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے5ملزم کا تعلق کیٹگری "اے"سے ہے جبکہ اشتہاری21ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔

علاوہ ازیں 15ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ لسٹ میں سے ہیں۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں419نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے114موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :