ساہیوال، وین کی ٹریکٹر ٹرالا سے ٹکر‘ 3عورتوں سمیت 10افراد زخمی

جمعرات 19 مئی 2016 20:23

ساہیوال۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) تیز رفتار وین کی ٹریکٹر ٹرالا سے ٹکر‘ 3عورتوں سمیت 10افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڈھالی روڈ پر اڈہ نیکی مڈھالی کے قریب مسافروین اور ٹریکٹر ٹرالا کی ٹکر کے نتیجہ میں عابدہ ‘عظمت الله ‘اخلاق ‘خدیجہ ‘عشرت ‘عظیم ‘طاہرہ بی بی ‘صادق علی ‘محمدنوازاور عبدالرشید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :