قومی اسمبلی میں 22 ویں آئینی ترمیم کی دوسری خواندگی میں لیگی رکن چوہدری خادم تھکاوٹ کا شکار، نشست پر کھڑا ہونے کی بجائے بیٹھے بیٹھے چھڑی لہرا کر ووٹنگ میں حصہ لیا

جمعرات 19 مئی 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں 22 ویں آئینی ترمیم کی دوسری خواندگی میں مسلم لیگ (ن) کے جہلم سے رکن اسمبلی چوہدری خادم حسین تھکاوٹ کا شکار ہو گئے اور نشست پر کھڑا ہونے کی بجائے بیٹھے بیٹھے چھڑی لہرا کر ووٹنگ میں حصہ لیتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئینی ترمیم کی دوسری خواندگی میں جب شق وار منظوری ہوئی تو بار بار نشست پر کھڑا ہونے اور بیٹھنے سے معمر(ن) لیگی رکن اسمبلی چوہدری خادم حسین تھک گئے اور آخری چار شقوں کی منظوری کے دوران شق کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے اپنی نشست پر کھڑا ہونے کی بجائے نشست پر بیٹھے بیٹھے چھڑی فضاء میں بلند کر کے ووٹنگ میں حصہ لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :