(گیپکو ) کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،11بجلی چور پکڑے گئے

جمعرات 19 مئی 2016 19:52

گوجرانوالہ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، مزید11بجلی چور پکڑے گئے،7کے خلاف ایف آئی آر درج، مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو53073یونٹس کی مد میں29 لاکھ 51ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری۔

(جاری ہے)

لائنوں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کرریجن بھر سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں میں محمد شفیع (گاگر کے)، محمد اکمل ولد مشتاق احمد(سرائے)، صائقہ شہزادی (رانا کالونی)، محمد اصغر (رانا کالونی)، عبدالمنان، عامر عزیز، عبدالغفور(ونیہ والا)، نور محمد( کوٹ شاہاں)، عبدالمجید(سانگو والی)، عامر سہیل ولد محمد انصر(گاؤں مانگٹ)، عقیل ریاض ولد وڑائچ(گاؤں شہیدانوالی)، ضمیر احمد(ملکوال)، فیصل احمد(منڈی بہاولدین)زاہد حسین ولد سردار خاں(موجیاں والا)، محمد نواز ولد نذیر احمد(میمووال) اور ایوب خاں ود یوسف خاں کے نام شامل ہیں۔

گیپکو نے بجلی چوروں کو53071یونٹس کی مد میں2 لاکھ 95ہزارروپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر کے تمام کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے درخواستیں دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :