فیڈرل شریعت کورٹ کی جج اشرف جہاں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 19 مئی 2016 19:47

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) فیڈرل شریعت کورٹ کی جج اشرف جہاں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق 26 مئی کو سماعت کریں گے۔مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے فیڈرل شریعت کورٹ کی جج اشرف جہاں کی تقرری کو چیلنج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسز اشرف جہاں کو سندھ ہائی کورٹ میں بطور جج کنفرم اور وفاقی شرعی عدالت میں دو سال کے لئے ٹرانسفر کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے تھے ان تمام نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں وفاق سمیت وزارت قانون و انصاف، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا یا تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس کا حق کیسے متاثر ہوا؟درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کے کیے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :