نیشنل بینک کے ایمپلائزیونین سی بی اے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 مئی 2016 19:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) نیشنل بینک کے ایمپلائزیونین سی بی اے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیشنل بینک ایمپلائزیونین کے صدر حاجی طارق حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم وزیر خزانہ سے اپیل کی گئی کہ منافع بخش قومی ادارے کو نہ تجربہ کار او رنا اہل کنتریکٹ ایگزیکٹوکے ہاتھو ں تباہ ہونے سے بچایا جائے ہیڈ آفس میں بھاری تنخواہ اور مراعات کے عوض چھوٹے بینکوں سے کنٹریکٹ پر لئے گئے اعلیٰ عہدوں پر فائز تجربہ کار اور انا اہل اور ملکی لیبر قوانین سے ناواقف ایگزیکٹوز کی بھرتی اور منافع بخش ادارے کو تباہ کرنے کی سازش اور مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کا ذمہ دار ٹہرایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لے اور رائے راست اقدامات کرلیں تاکہ یہ ادارہ تباہی سے بھی بچ سکے ۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی انہوں نے بھی یقین دالایاتھا مگر ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :