مشرق وسطی کے انتشار میں اسرائیل کا ہاتھ ہے،عالمی طاقتیں مشرق وسطی کا جغرافیہ بدلنا چاہتی ہیں‘سید ریاض حسین شاہ

جمعرات 19 مئی 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید یاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے انتشار میں اسرائیل کا ہاتھ ہے،عالمی طاقتیں مشرق وسطی کا جغرافیہ بدلنا چاہتی ہیں، مسلم حکمرانوں کی کوتاہیوں نے عالمی طاقتوں کا میدان جنگ بنا دیا ہے۔ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ’’ عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کا حل ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر عالم اسلام کے تنازعات کا حل نکالا جائے۔او آئی سی اسلامی دنیا کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔عالم اسلام ایران سعودی کشیدگی کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے۔مسلم ممالک کی باہمی لڑائی کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے۔مشرق وسطی یہودیوں کی سازشوں کا شکار ہے۔مسلم ممالک مشترکہ کرنسی کا اجرا کریں۔ اقوام متحدہ بھار ت کو نقشہ میں مقبوضہ کشمیر کو اپنا علاقہ ظاہر کرنے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :