عدالت نے لیاری گینگ وار کے کارندے کو90دن کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

جمعرات 19 مئی 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے لیاری گینگ وار کے کارندے باسط کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کے کارندے باسط کو پیش کیا۔ رینجرز لاآفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کا جائے۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

متعلقہ عنوان :