سندھ ہائیکورٹ،رینجرز کو پولیس اختیارات دینے بارے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

جمعرات 19 مئی 2016 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو پولیس اختیارات دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز کو پولیس اختیارات دینے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو سندھ ہا ئی کورٹ میں ہوئی ۔وفاقی حکومت نے جمعرات کو عدالت میں جواب داخل کرانا تھا تاہم درخواست گذار مولوی اقبال حیدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔