پاکستان مسلم لیگ(ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کاسمیٹکس مصنوعات کی نمائش کا اہتمام

کاسمیٹکس پروڈکٹ بنانیوالی کمپنیاں اعلیٰ کوالٹی کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں میں ملک کا نام روشن کریں‘ عمران نذیر

جمعرات 19 مئی 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) پروفیشنل ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کاسمیٹکس مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش میں ہیلتھ و بیوٹیشن کی پروڈکٹ کے مختلف سٹال لگائے گئے۔اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،چوہدری شہباز، وحید گل، غزالی بٹ ،سید توصیف شاہ،کرنل(ر) مبشر جاوید، شہباز جٹ،چوہدری علی عدنان اور عامر خان سمیت دیگر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور پروڈکٹ بنانے والی کمپنیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

پروفیشنل ونگ کے صدر خواجہ شاہزیب اور آرگنائزنگ سیکرٹری سعدیہ تیموربھی موجود تھیں۔ اس حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہیلتھ بیوٹیشن کا آپس میں گہرا تعلق ہے،ان شعبوں کے آپس کے تعاون سے بلاشبہ ہمارے ملک کی مصنوعات کا معیاربلندہوگااور اعلیٰ کوالٹی کی پروڈکٹ بنانے سے بین الاقوامی منڈیوں میں بھی اپنی جگہ بنا سکیں گی۔

(جاری ہے)

جس سے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روز گاری کے خاتمے کے لئے پروفیشنل لوگوں کو آگے آنا چاہیے، پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ملک سے بے روز گاری کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس میں ہر طبقہ ہائے فکراور پروفیشنل لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔مسلم لیگ(ن)کے ساتھ مزدور،ڈاکٹر،انجینئرلاتعداد شامل ہوچکے ہیں مگر ہیلتھ اینڈ بیوٹیشن سے تعلق رکھنے والا اتنابڑا شعبہ پارٹی کے اندر بنتا ہوا دیکھ کر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ آخر میں انہوں نے خواجہ شاہ زیب،سعدیہ تیمور اور ان کی ٹیم کے تمام اراکین کو سے خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :