موجودہ حکومت انرجی بحران پر قابو پانے اور صنعتوں کو بجلی اور گیس کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ممکن اقدامات کر رہی ہے‘ایس ایم منیر

حکومت نے انرجی بحران کے خاتمہ کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں،تکمیل سے انرجی کا بحران ختم ہو جائے گا

جمعرات 19 مئی 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) موجودہ حکومت انرجی بحران پر قابو پانے اور صنعتوں کو بجلی اور گیس کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈیپ) کے چیف ایگزیکٹو آفسر ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے انرجی بحران کے خاتمہ کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں،ان منصوبوں کے مکمل ہوتے ہی ملک سے انرجی کا بحران ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ فیڈریشن چیمبر کی موجودہ قیادت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کوئی قاصر نہیں رہنے دے گی۔

اس موقع پر ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا حکومت سالانہ بجٹ 2016-17میں ایف پی سی سی آئی کی قابل عمل سفارشات کو شامل کرئے،حکومت تمام کاروباری فیصلے کرنے سے پہلے کاروباری برادری کو اعتماد میں لیں ورنہ ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکیں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اور ٹیکس سسٹم کو آسان بنانے کیلئے فوری اقدامات کرئے۔

متعلقہ عنوان :