طاہر جاوید ملک کوچیئر مین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ مقر ر کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں‘ظہیر بھٹہ

صنعتکارو تاجر برادری کیلئے طاہر جاوید ملک کی خدمات قابل ذکرہیں ‘چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعرات 19 مئی 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ، خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبر نے طاہر جاوید ملک کو چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ مقرر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر جاوید ملک سابق چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن، سابق چیئرمین پیاف اورسابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبرز آف کامرس احسن طریقہ سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اس وقت وہ ای او بی آئی اولڈ ایج بینیفٹ کے بورڈ ممبر اور چیئرمیں ن ویب کوپ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ظہیربھٹہ نے کہا کہ طاہر جاوید ملک صنعتکار و تاجربرادری کے نمائندہ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت اور صنعتکاربرادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہے ہیں ان کی بطور چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ تعیناتی سے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور صنعتکار برادری وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلہ کو سراہتی ہے اس فیصلہ سے پنجاب میں صنعتی ترقی کے ویژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔