عائشہ غوث پاشا 10جون کو پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2016-17ء کا بجٹ پیش کریں گی

بجٹ تیاری کے سلسلہ میں محکمہ خزانہ کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں‘ ذرائع

جمعرات 19 مئی 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا ،پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسروں اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب کے ملازمین کی چھٹیوں پر 10جون 2016تک پابندی عائد کر دی گئی ہیں اور تمام آفیسرز اور ملازمین صبح8بجے سے رات9بجے تک دفاتر میں دستیاب رہیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں پر گئے ہوئے ملازمین تعطیلات منسوخ کر کے انہیں بھی ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کا بجٹ10جون کو پیش کیا جائے گا جسکے لئے تمام محکموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا مالی سال2016-17کا بجٹ پیش کریں گی۔