انسداد پولیو مہم کا اصل ہدف پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے‘عبداﷲ خان سنبل

پولیو وائرس زندگی بھر کی معذوری ہے اور صحت مند معاشرے کی تکمیل کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ ضروری ہے‘کمشنر لاہور ڈویژن

جمعرات 19 مئی 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کا اصل ہدف یہ ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، پولیو وائرس زندگی بھر کی معذوری ہے اور صحت مند معاشرے کی تکمیل کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو کے حوالے سے لاہور ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام ڈی سی اوز، ای ڈی اوز ہیلتھ اور یونیسف کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع لاہور میں اب تک اپریل 2016ء کے چار مہینوں میں تمام جگہوں سے اکٹھے کئے گئے پولیو نمونوں کے ٹیسٹوں کا نتیجہ نیگٹو رہا ہے جبکہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف بھی حاصل کیا گیا ہے اور یہی مثبت صورتحال باقی اضلاع میں بھی رہی ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء کو بتایا گیا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے انتظامات پوری لاہور ڈویژن میں تسلی بخش رہے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ ٹیم ورک ،بہترین مانیٹرنگ اور پولیو مہم کے دوران یو سی سطح پر روزانہ اجلاس کی باقاعدگی سے انسداد پولیو کے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں اجلاس میں تمام اضلاع میں گزشتہ سالوں اور 2016ء میں انسداد پولیو مہم کے اعداد و شمار سمیت تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کے حوالے سے مکمل تفصیل پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :