Live Updates

وقت آگیا کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ،عوام بیدار ہوچکے، بیرسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں، عمران خان

بیرسٹر سلطان کی قیادت میں ایسی حکومت بنائینگے جو کرپشن سے پاک ہو ،اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں احتسابی نظام بناؤں گا آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں ،بیرسٹر سلطان محمود

جمعرات 19 مئی 2016 19:13

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں۔ہم یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہو اور میں اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایک ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے۔

پاکستان میں بھی پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے اس سے جو کرپٹ لوگ ہیں ان سے نجات حاصل ہو گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت اب پی ٹی آئی بنائے گی اور جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے لوٹ مار، کرپشن اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیا اورآزاد کشمیر کے قومی تشخص کو پامال کیا۔

(جاری ہے)

اس کا خمیازہ اب ان کرپٹ ٹولے آئندہ انتخابات میں کو بھگتنا پڑے گا اوراس کا انتقام آزاد کشمیر کے عوام ان سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے لیں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوان تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور وہ اسی لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب نوجوان تبدیلی کی ٹھان لیں تو پھر ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بھمبراسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے تاریخ سازجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے جہانگیر ترین،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین، پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر ظفر انور، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، ڈاکٹر انعام الحق،چوہدری رزاق،چوہدری ریاض کسگمہ،عمر شہزاد، چوہدری عنایت اﷲ،عباس رضا اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہاکہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔

اسی لئے ہم نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہو نگے۔ آئندہ انتخابات میں ہم پورا زور لگائیں گے۔ تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوانکے حقوق دلواسکیں اور آئندہ انتخابات میں یہاں ایسی حکومت بنے جو کرپٹ لوگوں سے پاک ہو۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں۔ہم یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہو اور میں اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایک ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے۔پاکستان میں بھی پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے اس سے جو کرپٹ لوگ ہیں ان سے نجات حاصل ہو گی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ کو انٹدپینڈنٹ مانیٹرنگ کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت اب پی ٹی آئی بنائے گی اور جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے لوٹ مار، کرپشن اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیا اورآزاد کشمیر کے قومی تشخص کو پامال کیا۔

اس کا خمیازہ اب ان کرپٹ ٹولے آئندہ انتخابات میں کو بھگتنا پڑے گا اوراس کا انتقام آزاد کشمیر کے عوام ان سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے لیں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوان تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور وہ اسی لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب نوجوان تبدیلی کی ٹھان لیں تو پھر ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات